اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے گھر واقع منسٹر کالونی سے حساس فائلوں کی چوری کے بعد حکومت نے منسٹر کالونی کے اندر 250 سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں اور لوگوں کی تصدیق کیلئے الیکٹرک ہیٹر بھی لگایا جائے گا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق منسٹر کالوجی کو محفوظ بنانے کیلئے 200 جدید سرچ لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔ اس سے
پہلے اس اہم ترین جگہ سے قیمتی کیبل بھی چور اڑا لے گئے تھے لیکن چیئرمین نیب کے گھر سے حساس دستاویزات کی چوری نے سیکیورٹی اداروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی اس لئے اقدامات فوری طور پر کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ کروڑ روپے اس منصوبے پر خرچ ہوں گے۔ چوری ہونے والی حساس فائلوں میں کیاتھا تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔