بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

میرا پہلا پیار شوبز ہے اور میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتی : دیدار

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ دیداد نے کہا ہے کہ میرا پہلا پیار شوبز ہے اور میں خود کو اس سے کسی طور پر بھی الگ نہیں کر سکتی ،سونیا ادریس سے دیدار بننے تک کے سفر میں والدہ اور بڑی بہن نے بڑا ساتھ دیا ۔ ایک انٹر ویو میں دیدار نے کہا کہ میں شوبز نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میری بڑی بہن نے مجھے آمادہ کیا ۔ بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ میں نے اسٹیج سے پہلے ٹی وی پر کام کیا اور اس کے ساتھ ساتھ بیوٹی سیلون بھی چلایا ۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی پہچان اس کے پرستاروں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اور ہم انہی کی وجہ سے سٹارز بنتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ کا شاہ رخ طرز کے پرستاروںسے پالا پڑتا ہے اور مجھے ان سے خوف بھی آتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ایک مرتبہ پرستار نے آواز دی اور کہا کہ میری طرف دیکھو نہیں تو گیلری سے نیچے کود جائوں گا ۔ تھوڑی تاخیر ہونے پر وہ پرستار سچ مچ نیچے کود گیا۔ دیدار نے کہا کہ میری شادی بھی میرے ایک پرستار سے ہوئی ہے جو میرا ہر ڈرامہ دیکھنے کیلئے آتا تھا ۔ جب فون پر گفتگو ہوئی تو اس نے سلام کے بعد مجھ سے شادی کرو گی اور ہم دونوں ایک ہو گئے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…