بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا،پی ٹی آئی کا اعلان

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی مسٹر ٹین پرسنٹ کے پاس آیا۔مراد سعید نے کہا کہ ایمان کے سوداگر اس کے خلاف اکٹھے ہوئے جو کہتا ہے کہ چوروں کو

این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک کے ابو جیل میں جا چکے ہیں، دوسرے کے پہنچنے والے ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہو گی۔وزیر مواصلات نے کہا کہ سیاست کے نام نہاد چیمپئنز آج قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، شکست خوردہ عناصر نے آج زرداری کو اپنا سیاسی امام تسلیم کر لیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری کو بیماری قرار دینے والے کی صاحبزادی بھی جناب زرداری پر ایمان لے آئیں، زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا دعویٰ کرنے والے کا صاحبزادہ بھی پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…