بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں بڑے آپریشن کی تیاریاں وزیر داخلہ کی عثمان بزدار سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے پیر کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیااور امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی منافرت پر

مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا، صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ملاقات میں باہمی اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر(اعجاز شاہ نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔میں پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…