منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 بلاول زر داری کی جانب سے افطار ڈنر، اپوزیشن کا ملک کی نازک معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار،فضل الرحمان اور اے این پی نے حکومت گرانے کے لیے اہم تجویز دیدی

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن نے ملک کی نازک معاشی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نیب کی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی،

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماء اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہوئے۔مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت شاہد خاقان عباسی کررہے تھے دیگر رہنماؤں میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اورسابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی شریک ہوا جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان، زاہد خان اور میاں افتخار حسین کے علاوہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، میر حاصل بزنجو، جہانزیب جمالدینی، محسن داوڈ اور علی وزیر افطار ڈنر میں شامل تھے۔افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کی میزبانی آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کررہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی، پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، سینئر رہنما سید خورشید شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا تاہم ان کی فلائٹ چھوٹ گئی جس کے باعث تقریب میں ان کی جگہ سینیٹر عثمان شریک ہوئے۔پی پی اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کی  ملک کی نازک معاشی صورتحال، مہنگائی اور عوام کی مشکلات کے حل میں حکومتی عدم دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا، اپوزیشن نے نیب کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں قرار دیا۔ذرائع کے مطابق شرکاء نے کہاکہ احتساب کے خلاف نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے مگر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مستقبل میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے زرداری ہاؤس میں جاری اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جس کے مطابق اپوزیشن کے افطار ڈنر میں قبل ازوقت انتخابات یا قومی حکومت کے مطالبے پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے کہاکہ نیب چیئرمین نے انٹرویو میں جو باتیں کی ہیں اس سے ان کی جانبداری واضح ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز نے میاں نوازشریف کی طبیعت کے بارے میں بھی آگاہی دی۔شہباز شریف کے حوالے سے نیب چیئرمین کے انٹرویو پر حمزہ شہباز نے بھی اظہار خیال کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کے معاشی بحران، آئی ایم ایف کا قرضہ، ڈالر کی اڑان اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔ فضل الرحمان اور اے این پی نے عید کے بعد حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی تجویز دے دی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…