بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر ویزہ پابندیوں کا خاتمہ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا دورہ کویت، بڑی پیش رفت

datetime 19  مئی‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ داخلہ کویت میں نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ کویت شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات کی جس میں پاک کویت دو طرفہ تعلقات اور ویزہ پابندیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے دورہ کویت کی دعوت اور  عظیم الشان خیر مقدم پر کویتی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان،کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

پاکستانی حکومت اور عوام کے دلوں میں کویتی قیادت باالخصوص امیر کویت کیلئے بہت احترام پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ورک فورس،کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کویت میں سالہا سال سے مقیم پاکستانی کمیونٹی، ویزہ پابندیوں کے حوالے سے انتہائی تذبذب کا شکار ہے انہیں اپنی فیملیز کو کویت بلوانے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ 2015 میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی کویت میں مقیم تھے جن کی تعداد کم ہو کر ایک لاکھ پانچ ہزار تک آ گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور 2011 سے لگائی گئی ویزہ پابندیوں سے پاکستان کو مستثنیٰ قرار دیا جائے۔کویتی نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح نے وزیر خارجہ کی کویت آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کویتی حکومت پاکستان کی طرف سے کی گئی درخواست پر ہمدردانہ غور کریگی اور اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کاوشوں کی یقین دھانی کرائی۔دریں اثناء  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت بزنس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،ہم اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کر چکے ہیں،سفارتخانے موثر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔ اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم کویتی بزنس مینوں کے وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کی،

وفد میں میں چیئرمین نیشنل انڈسٹریز گروپ(این آئی جی) سعد محمد السعد، سنرجی ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او،نصیر بدر احمد الاشرحان،الیکٹرانک ٹریڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ نصر عبدالمحسن ال ماری، کویت فنڈ برائے عرب اقتصادی ترقی مسٹر علی علغنیم،کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مسٹر محمد علی،ابو شائیبا گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ابو شیبا،ابواب کیپٹل کے معاون بانی کاشف خان شامل تھے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان،کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے میرے اس دورے کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر،ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کویت سے تعلق رکھنے والی بہت سی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کرتی چلی آ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور  اس ایجنڈے کی تکمیل میں ہماری معاونت کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، کویتی بزنس کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے -مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کر چکے ہیں پاکستان کے تمام سفارت خانوں کو اس بابت خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موثر  سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سے آگاہ کریں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی ری سٹرکچرنگ کیلئے بنائی گئی اس اعلی سطحی کمیٹی کی سربراہی اور نگرانی وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان خود کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…