جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نفرت اور تکبر سے ملک نہیں چلتا، عمران خان نے ناک سے لکیریں کھینچ کر قرضے حاصل کئے،ن لیگ نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ نفرت اور تکبر سے ملک نہیں چلتا ہے روپیہ کی قدر گرنے کی وجہ سے قرضہ ڈبل ہوگیا ہے۔اناڑی کے ہاتھ میں استرا دے دیا گیا ہے اب معیشت تو کٹے گی،پاکستان کاروپیہ فٹبال کی طرح ادھر سے ادھر لڑک رہا ہے۔ عمران خان نے ناک سے لکیریں کھینچ کر قرضے حاصل کئے۔پاکستان کی ترقی کو پانامہ سازش کے ذریعے سبو تاژ کیا گیا۔

آئین کی بالادستی کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ پارلیمنٹ کو غیر موثر کیا تو سڑکوں پر مقابلہ کریں گے۔ہم نے حکومت کو موقعہ دیا ہے کہ شہادت کا رتبہ نہ پائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی پہنچ کر مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنماسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔سابق وزیر داخلہ نے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ساری ترقی ن لیگ کے دور میں ہوئی۔پاکستان کی ترقی کو پانامہ سازش کے ذریعے سبو تاژ کیا گیا۔ پاکستان کا روپیہ کمزور ترین ہوچکا ہے۔ پاکستان کاروپیہ جو فٹبال کی طرح ادھر سے ادھر لڑک رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نفرت اور تکبر سے ملک نہیں چلتا ہے روپیہ کی قدر گرنے کی وجہ سے قرضہ ڈبل ہوگیا ہے۔عمران خان کی ساری باتیں اب صفر ہوچکی ہیں۔ اناڑی کے ہاتھ میں استرا دے دیا گیا ہے اب معیشت تو کٹے گی۔عمران خان کبھی ملک میں اتحاد نہیں لاسکتا ہے۔ملک میں عمران خان کے ہوتے ہوے یکجہتی نہیں آسکتی اور نہ ہی عمران خان اس ملک کے شہنشاہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کمزور معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے کوئی بھی سرمایہ کار ایک روپیہ لانے کے لئے تیار نہیں ہے۔جب بھی ن لیگ کمزور ہوئی ملک کمزور ہوا ہے۔ عمران خان کو ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے پراعتراض کیوں؟۔انہوں نے کہاکہ آئین کی بالادستی کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

پارلیمنٹ کو غیر موثر کیا تو سڑکوں پر مقابلہ کریں گے۔ حکومت کو موقعہ دیا ہے کہ شہادت کا رتبہ نہ پائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے وزرا ادھار لیے ہیں۔ حکومت میں زرداری گیلانی اور مشرف کی کابینہ بیٹھی ہے۔ حکومت میں پی ٹی آئی نظر نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنے اصول کی وجہ سے جیل میں ہیں۔عوام فیصلہ کریں کہ پرانا پاکستان بہتر تھا یا نیا پاکستان بہتر ہے۔پارٹی میں تنظم نو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔  دہشت گردی کی وجہ سے کوئی بھی سرمایہ ایک روپیہ پاکستان لانے کے لئے تیار نہیں تھا۔

ن لیگ سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں لائی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر 6 ارب روپے سے زائد کا قرضہ ڈال دیا گیا۔ روپے کی قیمت بتانے والا اب روپیہ کی قیمت بگڑانے کا ذمہ دار ہے۔ کسان ہو یا بزنس مین ہر فرد اناڑی سے پریشان ہے۔ پاکستان کی معیشت دنیا کی تیز ترین ممالک کی معیشت میں شامل تھی جو اب نیچے آچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس لیے قائم نہیں کیا گیا کہ اس کی بیمارجمہوریت پہچان بنیں۔مسلم لیگ کا پانچ سالہ دورہم نے قائداعظم کا پاکستان بنانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ صنتیں بند ہورہی ہیں۔ مزدور اور کسان پریشان ہیں۔کسان اور بزنس مین ہر فرد اناڑی کی وجہ سے پریشان ہے۔ عمران خان نے ناک سے لکیریں کھینچ کر قرضہ حاصل کئے۔سی پیک کی مد مین اربوں ڈالر پاکستان لائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…