منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

سہارا تو ہی تھا بیٹامیرے ان بوڑھے ہاتھوں کا۔۔۔!!! بیٹے کی رسم قل پر قمر زمان کائرہ کا صبر جواب دے گیا ایسی نظم شیئر کر دی کہ آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

datetime 19  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی رسم قل لالہ موسیٰ میں ادا کردی گئی اس موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اس موقع پر غم سے نڈھا ل نظر آئے، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک نظم شیئر کی کہ آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے ۔

سہارا تُو ہی تھا بیٹا

میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا

ابھی تو ہاتھ جوڑے تھے

تیری لمبی عمر مانگی تھی

بتا ان کانپتے ہاتھوں سے

جواں سالہ کی تربت پہ

میں مٹی ’خاک‘ ڈالوں گا

۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا اپنے بیٹے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اسامہ ہمیشہ گھر والوں کو بتا کر کچھ کرتا تھا لیکن آخری سفر پر جاتے ہوئے ہمیں بتا کر نہیں گیا۔ ان کے 3بچے ہیںبڑی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ بڑا بیٹا پنجاب یونیورسٹی میں آخری سمسٹر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ گورنمٹ کالج کا طالب تھا اور وہ بہت حساس طبیعت کا مالک تھا۔وہ اپنی دادی اور والدہ کے پاؤں دباتا تھا اور اگر اسے چائے کے لیے کہا جاتا تو کسی ملازم کو کہنے کی بجائے خود بنا لاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عاجز طبیعت کا مالک تھا اور اسے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی جبکہ وہ بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ یاد رہے کہ اسامہ جمعہ کو کار حادثے میں دوست سمیت جاں بحق ہو گئے تھے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…