ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی  روپیہ جنو بی ایشیا کی سب سے سستی کرنسی بن گیا 

datetime 18  مئی‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ روپے جنو بی ایشیا کی سب سے سستی کرنسی بن گیا ہے،افغانستان،نیپال، بنگلہ دیش کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہے،مئی2018سے اب تک روپے کی قدر میں 29فیصد کمی ہوئی،

معاشی بحران کی سنگینی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت کو اس معاشی بحران کی پروا نہیں ہے، شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہوا، شیخ رشید ناکام وزیر ہیں، وہ اپنی ناکام کو چھپانے کے لئے وزیر اطلاعات کردار ادا کررہے تاکہ کوئی ان سے ان کی کارکردگی نہ پوچھے،جو کچھ فواد چوہدری کے ساتھ ہوا شیخ رشید اس سے سبق سیکھیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشامد کرنے میں حد کردی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے اب خوشامد میں آخری حد بھی عبور کرگئے ہیں، تحریک انصاف کو بائیس سال کی جدوجہد کے بعد فردوس عاشق،شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے لوگ ملے ہیں، بائیس سالہ جدوجہد کی کامیابی کا انداز لگانے کے لئے یہ کافی ہے کہ عمران خان کے دائیں اور بائیں کون لوگ موجود ہیں۔ دریں اثناء سید حسن مرتضی نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے جواں سالہ صاحبزادے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سید حسن مرتضی نے کہاکہ پوری پیپلزپارٹی قمر الزمان کائرہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، خدا قمر الزمان کائرہ کو یہ صد مہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔  پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ روپے جنو بی ایشیا کی سب سے سستی کرنسی بن گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…