پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوامیں ہنگاموں کا ذمہ دار کون؟،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسنگین دعویٰ کردیا-وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں پر بد نظمی اور ہاتھا پائی کے واقعات کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے انتخابات کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو الیکشن کمیشن کے حوالے کر رکھا تھا تاہم اُنہوں نے کہا کہ انتخابات میں اُمیدواروں اور ووٹروں کا جوش و خروش اور بھر پور شرکت خوش آئند ہے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات منعقد کر وا کے پاکستان تحریک انصاف کا عوام سے کیا ہوا ایک اور بڑا وعدہ پوراکر دیا ہے اور ان انتخابات کیلئے صوبے کے عوام اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد پر مشتمل اتحادی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے وزیراعلیٰ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پر مذمت اور افسوس کا اظہار کیا جن میں متعدد افراد جاںبحق اور زخمی ہوگئے ہفتہ کے روز اپنے آبائی حلقہ میں ووٹ پول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے صوبے کے عام لوگوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے کیلئے بااختیار بنانا پی ٹی آئی کا خواب تھا جو پورا ہو گیا پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت مکمل طور پر غیر جانبدار رہی ہے اور خود اُنہوں نے بھی صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی ہے حتی ٰ کہ اپنے بھائی کی الیکشن مہم میں بھی حصہ نہیں لیا اور نہ ہی انتخابی مہم کیلئے صوبے کے کسی حصے کا دورہ کیا ہے اور نہ ہی اس دوران ووٹروں پر اثر انداز ہونے کیلئے کوئی ترقیاتی اعلانات کئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جب انتخابی مہم اپنے عروج پر تھی تو وہ خود صوبائی بجٹ کی تیار ی میں مصروف تھے جس کیلئے اُنہوں گزشتہ 27 سے 29 مئی تک صبح سے شام تک اے ڈی پی کے طویل اجلاس منعقد کئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر اُنہیں خوشی ہے اور وہ انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے تمام نمائندوں کا یکساں طور پر خیر مقدم کریں گے اُنہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے خیبرپختونخوا کی حکومت کیلئے بہت اہم ہوں گے کیونکہ انکے ذریعے گاﺅں، قصبوں، شہروں اور ضلعوں کی سطح پر عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کی تکمیل ہو گی اُنہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی اداروں کو ماضی کے مقابلے میں بھاری اختیارات حاصل ہونگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی بلدیاتی حکومتوں کے قیام کیلئے صوبائی حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں اور آئندہ بجٹ میں مقامی حکومتوں کیلئے وعدے کے مطابق ترقیاتی وسائل مختص کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت پہلے بھی اعلان کر چکی ہے
خیبرپختونخوامیں ہنگاموں کا ذمہ دار کون؟،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسنگین دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل



















































