اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چوتھے ون ڈے میں سرفراز کی وہ غفلت جس کی وجہ سے میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ٹام کیورن کے رن آؤٹ اپیل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں واضح رن آؤٹ ہونے کے باوجود

اپیل نہ کرنے پر کپتان سرفراز احمد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے مجھے اس بارے میں بتایا، میرا خیال تھا کہ دونوں بیلز گرچکیں، توقع تھی کہ تھرڈ امپائر اس کو چیک کرکے اصل صورتحال فیلڈ امپائرز کو بتا دیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ناٹنگھم میں ٹیم اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئی تھی، بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو کامیاب ہوسکتے تھے۔یاد رہے کہ 30 گیندوں پر 31 رنز بنانے والے نمبر 8 بیٹسمین ٹام کیورن نے بین اسٹوکس کے ساتھ 61 رنز کی شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں 6 پر رن آؤٹ کرنے کا موقع تھا، دوسری ڈائریکٹ ہٹ لگنے پر اسٹمپس پر موجود واحد بیل بھی کرگئی، یہ واضح رن آؤٹ تھا، کپتان سرفراز احمد نے اپیل کی ضرورت محسوس کی، نہ ہی تھرڈ امپائر نے اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کیا، ٹام کیورن کی وکٹ حاصل ہونے سے پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہو جاتے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…