ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز سے قبل ہی اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی، اہم سیاسی جماعت کا تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان نے گرمیوں کے بعد پی پی پی (ن)لیگ اورجے یو آئی کی تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عید کے بعد اپنی الگ تحریک چلائیں گے،تبدیلی کا مطلب دن رات قیمتوں میں تبدیلی ہے جو ڈالر کو مسلسل اڑان دے رہی ہے ایمنسٹی سکیم لوٹو اور پھوٹو سکیم ہے خآئی ایم ایف اب معاشی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں بھی بنائے گا۔

جمعہ کو جامعہ مسجد الفرقان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک رحمت کا مہینہ ہے دین آسانیاں پیدا کرنے کا حکم دیتا ہے مگر حکومت نے مہنگائی کا مہینہ بنا دیا یہ حکومت قرضوں سے نجات کے دعوے کرتی رہی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کے دس سال کے قرضوں کے برابر اس حکومت نے دس ماہ میں قرض لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر گھنٹوں میں اوپر جارہا ہے وزیر خارجہ مشیر خزانہ الگ الگ ذمہ داریاں ڈال رہا ہے جس ملک نے بھی آئی ایم ایف سے قرضے لئے وہ ملکی تباہ و برباد ہوا۔انہوں نے کہاکہ بتایاجائے کون سے ملک نے اس طرح کے قرضے لئے اور ترقی کی آئی ایم ایف اب داخلہ و خارجہ پالیسیاں بھی طے کریگا۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے بہت کم قیمت میں ملک گروی رکھ دیا۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے غریب کو ہی فرق پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے اب تک کوئی احتجاج نہیں کیا الفاظ کی حد تک اپوزیشن نے احتجاج کیا تبدیلی شائد مطلب دن رات قیمتوں میں تبدیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت واقعی سچ بولے اور ناکامی اعتراف کرے،ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے گھر اور نوکریاں چھین لیں۔ انہوں نے کہاکہ جب بارش ہوتی ہے تو اپنی برکت اور جب سیلاب آئے تو پچھلی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد عوامی احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جب گورنر سٹیٹ آئی ایم ایف کا لگایااب نتیجہ دیکھ لیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم پی پی پی اور ن لیگ کی احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے

موجودہ حکومت پی پی ن لیگ کی توسیع ہے ایمنسٹی سکیم لوٹو اور پھوٹو ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مشرف کو بھی دیکھ چکے ہیں، اب قوم کے پاس صرف آپشن جماعت اسلامی ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب یا نیب نے اب تک کیا کیا ہے؟ اتنی ریکوری نہیں کی جتنا خرچ اس پر کیا گیا؟انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم فراڈ ہے، اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا، لوٹو اور پھوٹو۔انہوں نے کہاکہ حرام کی دولت کو کوئی ہلال کرنے کی کوشش کرینگے بھی تو یہ جائز نہیں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…