منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سچن ٹنڈولکر کی نیٹ پریکٹس میں نو بال اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایکشن

datetime 17  مئی‬‮  2019

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھنے والے سابق مایہ ناز بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے انہیں ٹرول کردیا۔سچن ٹنڈولکر نے اپنے اسکول کے دوست

اور سابق کرکٹر ونود کامبلی کے ساتھ ممبئی میں پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ایک موقع پر گیند کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا پاؤں لائن سے آگے نکل گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی نے انہیں ٹرول کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔آئی سی سی نے ٹنڈولکر کی ویڈیو سے اسکرین شاٹ لے کر انہیں باور کرایا کہ وہ اپنے اگلے پیر پر غور کریں اور ساتھ میں سابق عظیم امپائر اسٹیو بکنر کی نوبال دینے کی پکچر بھی ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کردی۔ماضی میں اسٹیو بکنر کے متعدد متنازع فیصلوں کا شکار ہونے والے ٹنڈولکر نے اس ٹوئٹ کا خوشگوار انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم اس مرتبہ میں بیٹنگ کی جگہ باؤلنگ کر رہا ہوں، امپائر کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے۔24سالہ کیریئر کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے متعدد بڑے ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34ہزار 257رنز بنائے اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 100سنچریاں بنائیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…