مالیان (این این آئی)مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی مالیان سرحد کے علاقے میں فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں 28 اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فوجی اہلکار معمول
کے مطابق گشت پر تھے کہ ان پر بھاری اسلحے سے لیس شدت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور حملے کے فوری بعد سرحد کی جانب بھاگ گئے۔سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق داعش نے اس حملے کے ساتھ ساتھ ایک ہفتہ قبل جیل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔حملہ ٹونگو ٹونگو سے 45 کلومیٹر کی مسافت پر واقع منگائز کے علاقے میں پیش آیا۔حالیہ حملوں کے بعد دنیا کے غریب ترین ملک نائیجیریا میں سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔نائیجیریا میں حالیہ سالوں میں داعش کے خطرے میں اضافہ ہوا۔علاقائی انسداد دہشت گردی فوج جی 5 ساہل کو، جو شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لیے قائم کی گئی، فنڈنگ کی کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ مالیان سرحد کے اس ہی علاقے میں اس سے قبل 2017 میں داعش کے حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔2017 میں 100 سے زائد داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکی فوج نے معاملے کی تحقیقات بھی کی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حملہ کسی قسم کی کوتاہی کی وجہ سے نہیں ہوا تھا۔