اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ٹیم میں اعتماد اور ردھم لانے کے لئے جیت بہت ضروری ہے . زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی جیت سے ٹیم میں اعتماد آئے گا اور ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی جائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم شکست کھا رہی تھی تو سب چاہتے تھے کہ وہ بہتر سے بہتر کھیلیں اور جیتیں ۔ قومی ٹیم وطن سے دور پرائے تماشائیوں میں کھیلتی آ رہی تھی مگر اب کئی سالوں بعد اپنی سر زمین پر کھیل رہی ہے تو ان کی باڈی لینگوئج مختلف ہے اور سب اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جس پر سب مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کئی ایک کھلاڑی نئے آئے ہیں اور ابھی ان کا کمبی نیشن نہیں بن پایا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ باو لروں میں سپنرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ وہاب ریاض سٹرائیک باو لر ہے اور اچھا کھیل رہا ۔ انجری کے کچھ مسائل تھے مگر اب محمد عرفان اور راحت علی بھی بہتر ہو رہے ہیں جس کے بعد امید ہے جلد ہی فاسٹ باو ¿لنگ اٹیک بھی مضبوط ہو جائے گا۔