اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سروے کرنے والے بین الاقوامی ادارے گیلپ نے پاکستان میں تازہ ترین سروے کیا ہے، اس سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں نے حکومتی معاشی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور 42 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی کو بہتر قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق عوامی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ
خراب قرار دیا ہے، کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کی 50 فیصد عوام نے حمایت کی ہے اور حکومت کی خارجہ پالیسی کے متعلق 47 فیصد پاکستانیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی کارکردگی کو 51 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دیا جبکہ 21 فیصد عوام کی نظر میں موجودہ اور گزشتہ حکومت میں کوئی فرق نہیں۔