لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے پاکستانی لڑکیوں سے چینی لڑکوں کی جعلی شادیوں کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس سے کمپنیوں کے لیٹر ہیڈ پر آن ارائیول ویزے دینے والوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے لاہور چیمبر آف کامرس سے بذریعہ خط تفصیلات مانگی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے
جن کمپنیوں نے مختلف چائنیز کمپنیوں کے باشندوں کو آن ارائیول ویزا دینے کی درخواست کی تھی،ایف آئی اے نے 11 کمپنیوں کا ریکارڈ مانگا ہے جن کمپنیوں کی درخواستوں پر چینی باشندے پاکستان آئے ۔ ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کمپنیوں کے نام پر انے والے بزنس کے لیے آئے تھے یانہیں ،ایف ائی اے کو اطلاعات ملی تھیں کہ چیمبر آف کامرس کے جعلی لیٹر پر بھی چائنیز کو بلایا گیا ہے ۔