پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

 ملک دیوالیہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لوگ نکمے ہیں،حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب عوام کیلئے ٹھیک نہیں، تحریک انصاف کے اپنے ہی رکن اسمبلی حکومت پر برس پڑے،کھری کھری سنادیں 

datetime 12  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب عوام کے لیے ٹھیک نہیں ہیں۔

منگل کو حکمران جماعت کے رکن نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور اپنی حکومت کی معاشی پالیسوں سے کھل کر اختلاف کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب عوام کے لیے ٹھیک نہیں، عمران خان نے ان لوگوں کو چنا ہے ہوسکتا ہے یہی ان کی ٹیم ہے۔معاشی پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ان پڑھ کو بھی کرسی پر بیٹھا دیں وہ بھی ایسے ہی معیشت چلالے گا، چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے لیے باہر سے لوگوں کو بلانے کی ضرورت نہیں، کسی گاوں کے فرد کو بھی بیٹھا دیں تو یہ کام کردے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو جو پٹی پڑھائی جاتی ہے وہ مان لیتے ہیں، سنا ہے گورنر اسٹیٹ بینک پہلے آئی ایم ایف میں تھے، شاید اسمبلی میں قابل لوگ نہیں اس لیے باہر سے لوگوں کو بلایا گیا ہے۔نور عالم خان کے مطابق اقتدار میں آنے سے پہلے ہر کوئی عوام کی بات کرتا ہے، باہر کچھ کہتے ہیں اور کرسی پر بیٹھ کر کچھ اور کہتے ہیں، ہر وزیر خزانہ پیٹرول اور گیس مہنگا کردیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو وزیر خزانہ آتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ ملک کا خزانہ خالی ہے، پیٹرول اور آٹا مہنگا کرنے سے کچھ نہیں ہونے والا، ملک دیوالیہ نہیں ہے بلکہ ہمارے لوگ نکمے ہیں۔این اے -27 پشاور ون سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نورعالم خان اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ تھے اور 2008 سے 2013 تک رکن قومی اسمبلی رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…