ساؤتھمپٹن (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش باولر کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی،
انگلش ٹیم نے پاکستان کو 12رنز سے شکست دی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیام پلنکٹ گیند کھرچکتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میچ کے آخری اوور میں گیند بہت کھردری ہوچکی تھی۔چونتیس سالہ فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے اپنے 9اوورز میں 64رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھی، انہوں نے فہیم اشرف اور حارث سہیل کو آؤٹ کیا، پلنکٹ نے 49ویں اور میں صرف 8رنز دئیے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انگلش بولر کی ویڈیوز سے آگاہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اس معاملے پر آئی سی سی میچ آفیشلز کی جانب سے ایکشن لئے جانے کی منتظر ہے۔کرکٹ قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں کے اندر معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جبکہ پی سی بی کا سی ای او بھی معاملے کو 96 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشلز نے اب تک معاملہ رپورٹ نہیں کیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سی ای او کو بھی 7 دن کے اندر اندر خود معاملہ رپورٹ کا اختیار ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی ٹیم کے تین کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، تینوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو سزا پوری ہونے کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش باولر کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔