منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کاگنیٹو کمپیوٹنگ کا مستقبل کیا ؟

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) رواں ماہ کمپیوٹر بنانے والے ادارے آئی بی ایم نے جاپان میں آئی بی ایم واٹسن متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ واٹسن کمپیوٹرز اس قابل ہوں گے کہ وہ جاپانی زبان میں ابلاغ کرسکیں اور سوچ سکیں۔ ماہرین اس پیشرفت کو کمپیوٹر کی دنیا کی تاحال اہم ترین پیش رفت قرارر دے رہے ہیں کیونکہ اس کی بدولت کمپیوٹر کو صحیح معنوں میں دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ممکن ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی جاپان کے ایکو سسٹم کے لئے کام کرنے والے ادارے ، طبا غرض ٹیکنالوجی سے جڑے افراد واٹسن کے ذریعے چیزوں کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہوں گے تاہم ماہرین دنیا میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں بولی جانے والی زبانوں کے سبب الجھن کا بھی شکار ہیں کہ کاگنیٹو کمپیوٹنگ ویسے ہی کامیاب ہوسکے گی جیسا کہ سوچا گیا تھا یا نہیں؟کاگنیٹو کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے تحت تیار کئے جانے والے سسٹم قدرتی زبان کو سمجھنے، سیکھنے اور اس کی بنیاد پر اپنی معلومات قائم کرنے اور کمپیوٹنگ سے وابستہ امور سرانجام دینے کے قابل ہوں گے۔ اس طرح انسان اور کمپیوٹر کے بیچ فاصلہ اور بھی کم کیا جاسکے گا۔ کاگنیٹو کمپیوٹنگ انسانی دماغ کو زیادہ بہتر طور پر پڑھنے اور سمجھ کے ردعمل ظاہر کرنے والی ٹیکنالوجی کا نام ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پیچیدہ ترین گتھیوں کو سلجھانے میں مدد ملے گی کیونکہ یہ دنیاکے پیچیدہ ترین ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہوں گے۔کاگنیٹو کمپیوٹنگ کی صلاحیت کے مالک سسٹمز تین طرح کے بنیادی فوائد کا باعث ہوں گے۔ یہ ایک ایسے مددگار کا کام کر سکے گا جو بنا تھکے یا رکے معلومات کے ایک ناقابل تصور حد تک وسیع ذخیرے کو اپنے اندر محفوظ کرنے اور اسے ترتیب دینے کے قابل ہوسکے گا۔ اس کی تازہ ترین مثال حال ہی سامنے آئی جب اسی ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکی فوجیوں کو سول زندگی میں لوٹنے میں مدد دی گئی۔ اس مقصد کیلئے کمپیوٹر نے تین ہزار ایسے مضامین پڑھے جن میں فوجیوں کے ملٹری زندگی سے سول زندگی میں واپسی کا موضوع زیر بحث لایا گیا تھا اور اس کے بعد اس کی روشنی میں یوزرز کی مناسب رہنمائی کی۔ان کمپیوٹرز میں فیصلہ سازی کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ فیصلے ثبوتوں، تازہ ترین معلومات کی بنیاد پر کرتا ہے۔ فی الحال کاگنیٹو کمپیوٹر ایک مشیر کے طور پر کام کررہا جو اپنے یوزرز کو ممکنہ حل پیش کرتا ہے اور جن میں سے بہتر حل یوزر قبول کرلیتا ہے۔یہ کمپیوٹرز ایسی دریافت کے قابل ہیں جو کہ کسی ذہین شخص کے لئے بھی ممکن نہیں ہے، اس کیلئے وہ دنیا بھر میں دستیاب معلومات کا ہی سہارا لیتے ہیں تاہم کسی بھی انسان کیلئے اس قدر زیادہ معلومات پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے جو کہ ان کمپیوٹرز کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…