پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے اہم شہر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ہے، دہشت گردوں کو روکنے والا داخلی راستے پر موجود سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیاہے

جبکہ  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ نے انہیں للکارا جس پر دہشتگردوں نے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کو ایک مقام پر تک محدود کر دیا ہے جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دہشتگردوں کے پاس دستی بم بھی موجود ہیں، ہوٹل سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ ابھی جاری ہے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا ہے کہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔اس سے پہلے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تین شدت پسندوں نے پی سی گوادر میں گھسنے کی کوشش کی جس کے دوران داخلی راستے پر موجود گارڈ نے مزاحمت کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کی اوپر والی منزل کی طرف جانے والی سیڑھیوں میں گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن جاری ہے۔بعض افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں پاکستان کے اہم شہر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ہے، دہشت گردوں کو روکنے والا داخلی راستے پر موجود سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیاہے جبکہ  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…