جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’بھکاریوں کو تکرار کا حق نہیں‘‘آئی ایم ایف نے پاکستان کو صاف جواب دیدیا، سینئر صحافی کامران خان کا بڑا دعویٰ

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج کیلئے بات چیت جاری ۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے،طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں۔

تاہم اب سینئر صحافی کامران خان نے کہاہے کہ” آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرنے کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار کردیا، بھکاریوں کو تکرارکا حق نہیں ، بیل آؤٹ پیکیج لیں یا پھر چھوڑ دیں، واشنگٹن میں کوئی مفت کھابے نہیں ہیں، عمران خان کے لیے شدید سردرد ہے کہ اب کوئی آپشن باقی نہیں لیکن یہ گولی نگلنا پڑے گی“۔اس سے قبل کامران خان نے کہا کہ ”پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان تین سالہ مدت کیلئے معیشت بحالی پیکیج طے ہوگیا ہے ،اس وقت معاہدہ آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر واشنگٹن میں منظوری کے مرحلے سے گزر رہا ہے آج رات کسی وقت یا کل صبح باقاعدہ بیان جاری کر دیا جائے گا، یقیناً غریبوں کے کٹھن وقت کی آمد ہے، انتہائی سخت شرائط ماننی پڑیں “۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف ہیڈ آفس میں مسودے اور اعدادوشمار کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے ،معاہدے پر معاملات حتمی ہونے کے فوری بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…