پولیو وائرس نے پاکستانیوں کو بری طرح جکڑ لیا، مزید کتنے کیسز سامنے آگئے؟حکومتی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں

11  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا سے 2 مزید پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو کے وائرس کی تشخیص کرنے والی لیبارٹری نے اس بات کی تصدیق کی

کہ پولیو کے 2 نئے کیسز خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں سامنے آئے۔اس ضمن میں ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وائرس سے متاثر ہونے والی ایک بچی کی عمر 6 ماہ ہے جس کے نمونے 18 اپریل کو لیے گئے تھے اور جب وائرس سامنے آنے کیلئے درکار 3 ہفتے پورے ہوئے تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ بچی پولیو وائرس سے معذور ہوچکی ہے۔دوسری جانب ایک 8 ماہ کے بچے کے بھی پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے نمونے 26 اپریل کو لیے گئے تھے۔خیال رہے کہ اب تک ملک میں پولیو سے متاثر ہونے کے 15 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ برس پولیو کے 12 کیسز سامنے آئے تھے اور سال 2017 کے دوران یہ تعداد محض 8 تھی۔رواں سال سامنے آنے والے کیسز کو علاقوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 6 کیسز صرف خیبرپختونخوا، 4 قبائلی اضلاع، 3 پنجاب اور 2 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ۔اس وقت دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں اب تک پولیو کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…