پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے گروتھ ریٹ کم، مہنگائی اور غربت بڑھ گئی،بجٹ  میں عوام کے ساتھ کیا ہوگا؟سابق وزیرخزانہ  عائشہ غوث پاشا نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گروتھ ریٹ کم جبکہ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے،موجودہ حکومت کی فلاسفی ہے کہ امیروں کو مزید امیر کرنے سے گروتھ ہو گی جو غلط سوچ ہے،حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے ”احساس“پروگرام تو شروع کر دیا ہے لیکن اس کیلئے ان کے پاس فنڈز اور نہ ہی عملدرآمد کیلئے استعداد ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے جتنا قرض لیا ہے پاکستان کی سات دہائیوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے قرضے لے کر ڈویلپمنٹ کی جبکہ موجودہ حکومت قرضے لے کر تنخواہوں اور حکومتی اخراجات کی مد میں ادائیگیاں کر رہی ہے۔ حکومت سادگی کا نعرہ لگاتی ہے لیکن گزشتہ آٹھ ماہ میں اس تناظر میں کئی گنا زیاہ خرچ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنا جو دوسرا ضمنی بجٹ پیش کیا اس میں عوام کیلئے کیا تھا؟،ان کی فلاسفی ہے کہ امیروں کو مزید امیر کرنے گروتھ ہو گی جو غلط سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت متعلقہ شعبوں میں خرچ نہیں کرے گی تو پھر کیسے مشینری امپورٹ ہو گی اور صنعتی سر گرمیاں نہ ہونے سے گروتھ کیسے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افوا ہیں ہیں کہ حکومت بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھائے گی اور جب آئی ایم ایف کا دباؤ ہوگا تو مجھے نہیں لگتا کہ حفیظ شیخ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گروتھ کم ہوئی ہے جبکہ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے۔ ہم جب آئے تھے تو مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں تھی اور جب ہم نے حکومت چھوڑی تو یہ ساڑھے تین فیصد کی سطح پر تھی جو آج دوبارہ کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…