اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں قرض پروگرام پر اتفاق،کتنے ارب ڈالرز قرضہ ملے گا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں قرض پروگرام پر اتفاق رائے ہو گیا، آئی ایم ایف تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر تک کا قرضہ دیگا،معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ ذرائع نے بتایاکہ مذاکرات میں قرض پروگرام میں اتفاق رائے ہوگیا۔ وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیاآئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ طے پا گیا ہے  حماد اظہر نے جواب دیا کہ آئی ایم ایف وقف سے ملنے جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ معاعدے کی تفصیلات کیلئے آئی ایف اور وزارت خرانہ کی جانب سے تفصیلات دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر تک کا قرضہ دیگا۔ذرائع نے بتایاکہ حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی بھی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو دو مرحلوں میں نئے ٹیکس لگائیگا، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف کا سہہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…