اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

میاں نواز شریف کے نام کی تختیاں اتار کر وزیراعظم عمران خان کیا کر رہے ہیں؟ شیخ رشید کو کھلا چیلنج کر دیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)سابق لیگی رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کیلئے فنڈز مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاری کئے،منصوبہ سے میاں نواز شریف کے نام کی تختیاں اتار کر عمران خان اپنی تختیاں لگارہے ہیں۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ

عمران خان اور شیخ رشید رالپنڈی میں جس ہسپتال کا افتتاح کررہے ہیں اسکی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھی تھی۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کیلئے فنڈز مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاری کئے۔انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف نے 5 ارب 30 کروڑ روپے کا اس منصوبہ کی منظوری دی تھی۔انہوںنے کہاکہ مارچ 2018 کو شاہد خاقان عباسی کی حکومت نے یہ رقم جاری کی۔شکیل اعوان نے کہاکہ سال 2019 کیلئے اس ہسپتال کے لئے 1 ارب مختص کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ منصوبہ سے میاں نواز شریف کے نام کی تختیاں اتار کر عمران خان اپنی تختیاں لگارہے ہیں۔شکیل اعوان نے کہاکہ شہر کے سب سے بڑے جھوٹے شیخ رشید ہیں۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی شہر گواہ ہے کہ یہ پیسہ ہم ہسپتال کے لئے لیکر آئے۔انہوںنے کہاکہ آج ایک اور جعل سازی کا افتتاح عمران خان کرنے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ آپکے پاس تختیوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ 9 ماہ میں کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو اٰپ نے شروع کیا ہو۔شکیل اعوان نے کہاکہ شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں اس منصوبے پر مجھ سے مناظر کرلیں۔انہوںنے کہاکہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ہر بات ثابت کروں گا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…