اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں وزیر دفاع کی جانب سے اسپیکر کو ’’ہمارا اسپیکر ‘‘کہنے پر اپوزیشن برہم ہوگئی جبکہ خواجا آصف کو تقریر کا موقع دینے پر تحریک انصاف کے درجن بھر ارکان احتجاج کرتے ہوئے نشستوں پر کھڑے ہوکر خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ کردیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں چھبیس ویں آئینی ترمیم کا آغاز کرنے کیلئے اسپیکر نے خواجہ آصف کو بحث کا آغاز کرنے
دعوت تو تحریک انصاف کے بینچز سے ایک درجن کے قریب ارکان نے خواجہ آصف سے گزشتہ روز کے واقعہ پر معافی کا مطالبہ کیا، ارکان نے شور ڈال دیا تو چیف وہپ سمیت کچھ ارکان نے انہیں خاموش کرادیا۔ خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بحث کے دور ان وزیر دفاع پرویز خٹک کو موقع ملا تو انہوں نے بھی اپوزیشن کی جانب سے ایک روزق بل کے احتجاج اور اسپیکر کو دھمکی دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے اسپیکر ‘‘پرحملوں کا دفاع کیاجائے گا،ایسا ہوگا تو پھرجنگ شروع ہوجائے گی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ خواجہ صاحب غصہ نہ ہوں، ہمیں بھی غصہ آتا ہے، آپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے اسپیکر کے تحفظ کیلئے کھڑے ہو جائیں۔وزیر دفاع کے ریمارکس پر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر دفاع نے آپ کو ’’ہمارا اسپیکر ‘‘کہا ہے، آپ تو پورے ایوان کے اسپیکر ہیں، گزشتہ روز بلاول بھٹو نے ظالم اور منافق کے الفاظ کہے تو آپ نے وہ الفاظ حذف کرادیئے، وزیر دفاع کے بھی الفاظ حذف کرائیں ۔اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ وہ پورے ایوان کے اسپیکر ہیں لیکن راجا پرویز اشرف کے مطالبے کے باوجود وزیر دفاع کے الفاظ حذف نہیں کئے گئے۔