جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کی فٹ بال ٹیم کے دوکھلاڑیوں کو تخریب کاری پر قید کی سزا

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کی ایک عدالت نے قومی فٹ بال ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں پیول میمایو اور الیگزینڈر کوکورین کو نشے کی حالت میں تخریب کاری کے جرم میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے پیول میمایو کو ایک سال اور 5 ماہ جبکہ کوکورین کو

ایک سال 6 ماہ کی سزا سنائی جبکہ کوکورین کے بھائی سمیت ان کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی ہے۔دونوں بین الاقوامی فٹ بالرز پہلے ہی جیل میں ہیں جہاں انہیں 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کو سزا میں شامل کر لیا جائیگا۔روسی قواعد کے مطابق سزا سے قبل جیل میں گزارے گئے ایک دن کو ڈیڑھ دن کے برابر شمار کیا جاتا ہے اور اب وہ بقیہ سزا پینل کالونیز (جیل) میں گزاریں گے۔کوکورین کی وکیل تاتیانا اسٹیوکالووا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم دس روز کے اندر ہر صورت اپیل دائر کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ صرف متاثرہ افراد کے بیانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ عدالت سزا میں کمی کرے گی اور رحم کا مظاہرہ کرے گی لیکن عدالت نے کوئی رحم کا مظاہرہ نہیں کیا اور استغاثہ کی درخواست پر سزا برقرار رکھی۔یاد رہے کہ روسی فٹ بال ٹیم کے مڈفیلڈر میمایو اور کوکورین نے دارالحکومت ماسکو میں اکتوبر 2018 میں ایک کیفے میں نشے کی حالت میں لڑائی کی تھی جہاں کیفے کے عہدیدار کو بھی کرسی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…