پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جرمن کی کمپنی نے پنجاب میں وسیع پیمانے پر نوکریاں دینے کی پیشکش کردی،آمدنی میں سے 30فیصد حکومت کو دیا جائے گا 

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)جرمن کی کمپنی نے پنجاب میں وسیع پیمانے پر نوکریاں دینے کی پیشکش کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک ہزار وہیکل فٹنس سنٹر بنا کر نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

جرمن کی کمپنی نے حکومت پنجاب کو پیش کرتے ہوئے وہیکل انسپکشن سنٹر زبنانے کے لئے اراضی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہورسمیت صوبہ بھرمیں بین الاقوامی طرز کا وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اورانسپکشن سنٹر پر گاڑیوں سے حاصل ہونے والے ریونیو پر 30 فیصد صوبائی حکومت کو دیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ایرو وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے پنجاب بھر میں 1000 وہیکل ٹیسٹنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جس کا مقصد حادثات کی روک تھام، ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا اور روڈ سیفٹی سٹریٹیجی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ابتدائی معاہدہ 25 سال کا ہو گا، ای وی ایف ٹی ایس کی جانب سے پرائیویٹ اکیڈمی میں وہیکل ٹیسٹرز کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ گاڑی کی ٹیسٹنگ سسٹم کی مدت 3 سال ہو گی۔ کار، پک اپ، ویگن اور 16 سیٹرزتک کی منی بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔کمپنی گزشتہ 50 سالوں سے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کام کر رہی ہے۔منصوبے کے تحت گاڑیوں کاسالانہ فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا تاہم تاریخی گاڑیاں وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے مستثنیٰ ہونگی۔وہیکل فٹنس ٹیسٹ کیلئے پیشگی اور موقع پر ٹیسٹنگ اسٹیشن پر گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…