منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے پانچ سالوں اورخاص طورپر اس سال کتنے ارب ڈالرز قرضہ واپس کرنا ہے؟رقم اتنی زیادہ کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،تشویشناک انکشاف

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعتراف کیاہے کہ ایف بی آر کے بارے شکایات اور ہونے والی انکوائریز میں بہت فرق ہے، کچھ لوگوں نے رابطہ کیا ایف بی آر کو دینے کیلئے اربوں کا ڈیٹا ہے،جب ہمیں کوئی معلومات دی جائیں گی تو ڈیٹا کا مکمل آڈٹ کیا جائیگا،پاکستان نے پانچ سالوں میں 37 ارب ڈالرز قرضہ واپس کرنا ہے۔ جمعرات کو وقفہ سوالات کے دور ا وزیر مملکت حماد اظہر نے بتایاکہ وسل بلور ایکٹ ابھی نافذ نہیں ہوا۔

انہوں نیکہاکہ کچھ لوگوں نے رابطہ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف بی آر کو دینے کیلئے اربوں کا ڈیٹا ہے۔ حماد اظہر  نے کہاکہ جب ہمیں کوئی معلومات دی جائیں گی تو اس ڈیٹا کا مکمل آڈٹ کیا جائیگا۔ حماد اظہر نے کہاکہ شوگر ملز اور کیپٹو پاور کے ڈیٹا کا ایف بی آر جائزہ لے رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ اعتراف کرتا ہوں کہ ایف بی آر کے بارے شکایات اور اس بارے ہونے والی انکوائریز میں بہت فرق ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ اس سال حکومت کو ریکارڈ 9.2 ارب ڈالرز قرضہ واپس کرنا ہے۔حماد اظہر  نے کہاکہ پاکستان نے پانچ سالوں میں 37 ارب ڈالرز قرضہ واپس کرنا ہے۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے بتایاکہ نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ سے ہم ایگمونٹ گروپ میں شامل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایگمونٹ گروپ میں شمولیت سے منی ٹریل کاڈیٹا شئیر کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ نویں این ایف سی پر پانچ اجلاس ہوسکے ہیں،بجٹ سے پہلے این ایف سی ایوارڈ کاتاریخ دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے این ایف سی ایوارڈ اگلے چند ماہ میں فائنل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ این ایف سی میں فاٹا کو 3فیصد ملے گا۔انہوں نے کہاکہ این ایف سی پر اتفاق رائے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ چارٹر آف اکانومی کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، اپوزیشن کی قیادت آئے بات کرے اس کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کا کوئی رہنما نہیں آیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور شبلی فراز آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کیئیے آئے۔ حماد اظہر نے کہاکہ معیشت کی تباہی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں،معیشت کی سست روی عارضی ہے۔ حماد اظہر نے بتایاکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ جب حکومت سنبھالی تو افراط زر کی شرح6جبکہ اب 8.8فیصد ہے۔انہوں نے بتایاکہ نئی حکومت کیآنے سے مہنگائی میں 3فیصد اضافہ ہوا،(ن)لیگ کے ابتدائی 9ماہ میں مہنگائی دوگنی جبکہ پی پی دور میں 25فیصد ہوئی۔حماد اظہر نے کہاکہ ہم چارٹر آف اکانومی کو خوش آمدید کرتے ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ حکومتیں معاشی تباہی کے زمہ دار ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات اچھے اور تیزی سے جاری ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پارلیمان کے سامنے بھی رکھاجائیگا۔حماد اظہر نے کہاکہ پچھلے ادوار میں کاروبار کا گلہ گھونٹا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…