پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک آرمی کا جوان قتل

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(سی پی پی )قلندر آباد بازار میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے پاک آرمی کے سپاہی کو قتل کر دیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ مانگل میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق صدام حسین شاہ پاک آرمی میں سپاہی کے فرائض انجام دے رہا تھا، صدام چھٹی پر گھر آیا، واپسی کیلئے جب وہ قلندر آباد

بازار میں گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ سرمد شاہ اور اس کے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔فوجی جوان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میرپور سرکل الطاف حسین اور ایس ایچ او تھانہ مانگل اشتیاق شاہ بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی۔ تھانہ مانگل میں سرمد شاہ اور اس کے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…