جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارے آنے سے مہنگائی میں 3فیصد اضافہ ہوا،حکومت کا اعتراف،اپوزیشن کو حیران کن پیشکش کردی

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعتراف کیا ہے کہ نئی حکومت کے آنے سے مہنگائی میں 3فیصد اضافہ ہوا، اپوزیشن کی قیادت چاہے تو چارٹر آف اکانومی کیلئے تیار ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے اور تیزی سے جاری ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط کو پارلیمان کے سامنے بھی رکھاجائیگا۔

جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چیئر مین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ۔وقفہ سوالات کے دور ان وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر 22ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت برآمدت بڑھانے کے لئے کوشش کرررہی ہے۔انہو ں نے بتایاکہ ایف بی آر میں مخبرایکٹ موجود ہیں وسل بلور سے مخبرایکٹ تجدید ہوگی،مخبر ایکٹ میں انعام 5فیصدجبکہ نیاوسل بلور ایکٹ میں 25فیصد انعام ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ وسل بلور ایکٹ کے شکایات چیف کمشنر دیکھیں گے،ہماری حکومت میں کوئی مخبر نہیں آیا۔حماد اظہر نے کہاکہ کچھ لوگ وسل بلور ایکٹ پاس ہونے کا انتظار کررہے تاکہ انعام زیادہ ملے۔حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ کابینہ اجلاس میں افسران کے خلاف انکوائری بورڈ میں توسیع کی گئی۔وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،جب حکومت سنبھالی تو افراط زر کی شرح6، اب 8.8فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکومت کے آنے سے مہنگائی میں 3فیصد اضافہ ہوا۔انہوںنے بتایاکہ ن لیگ کے ابتدائی 9ماہ میں مہنگائی دوگنی جبکہ پی پی دور میں 25فیصد ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہم چارٹر آف اکانومی کو خوش آمدید کرتے ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ حکومتیں معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات اچھے اور تیزی سے جاری ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط کو پارلیمان کے سامنے بھی رکھاجائیگا۔حماد اظہر نے کہاکہ پچھلے ادوار میں کاروبار کا گلہ گھونٹا گیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی قیادت چاہے تو چارٹر آف اکانومی کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف وفد نے پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات کاکہا۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف وفدسے ملاقات میں (ن )لیگ کا کوئی پارلیمانی رہنما نہیں آیا۔حماد اظہر نے کہاکہ آئی ایم ایف وفد سے صرف نوید قمر اور شبلی فراز نے ملاقات کی۔طلحہ محمود نے کہاکہ لوکل گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے سے لوگوں میں قوت خرید کم ہو گئی ہے جس پر اعظم سواتی نے بتایاکہ مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونے سے ریٹس میں فرق نہیں پڑتا۔

چوہدری تنویر نے کہاکہ دو ماہ میں مینوفیکچرنگ میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے بہت ساری غیر ملکی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں،ہم نے روپے کی قدر میں کمی کی ہے جس سے مقامی گاڑیاں مہنگی ہوئی ہیں۔ وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہاکہ غیرملکی گاڑیاں پاکستان آنے سے مقابلہ کی فضا پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آٹو موبائل سیکٹر فروغ پارہا ہے۔اجلاس کے دور ان بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر خصوصی کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کر دی گئی ۔رپورٹ سینیٹر نزہت صادق کی جانب سے پیش کی گئی۔ سینیٹر نزہت صادق نے کہاکہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے پندرہ سفارشات دی گئی ہیں،خصوصی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش ہونے سے کمیٹی تحلیل کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…