منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

نئے بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد ابھی حکومت نیرولز اور نقشے بنانا ہیں، رولز اور شماریاتی بلاک کے نقشوں کی تیاری میں3 ماہ کا وقت چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ 6 ماہ سے قبل نہیں بن سکتی، نئی حلقہ بندیوں پر عوامی

اعتراضات کے لیے ایک ماہ کا وقت دینا لازم ہے، اعتراضات کو نمٹانے میں کم ازکم ایک ماہ درکار ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی وقت چاہیے، نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں فائنل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، اگر معاملہ عدالت میں چیلنج ہوا تو کتنا وقت درکار ہوگا یہ کوئی نہیں بتا سکتا لہٰذا ایک سال میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…