پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑا مسئلہ حل ،اپوزیشن نے حکومت کواچانک سرپرائز دیدیا

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن)اور جے یوآئی (ف)نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے فاٹا ریجن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا معاملہ پر متفقہ بل لانے کی حمایت کر دی ہے ، قومی اسمبلی کی نشستیں 12 ہی رہیں گی، صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 24 جنرل، 6 خواتین اور ایک اقلیت کی ہوگی۔

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے فاٹا ریجن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا معاملہ پر متفقہ بل لانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبرمیں ہوا جس میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کر رہے تھے ۔اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف ،مولانااسدمحمود ،مریم اورنگزیب ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،فاٹا سے اراکین قومی اسمبلی محسن داور علی وزیر اجلاس میں شریک ہوئے ،فاٹا بل پر مشاورتی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید خورشید شاہ کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نور الحق قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کی ہے ،مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں نے حکومتی بل کی حمایت کردی ہے۔نور الحق قادری نے کہاکہ قومی اسمبلی کی نشستیں 12 ہی رہیں گی، صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 24 جنرل، 6 خواتین اور ایک اقلیت کی ہوگی۔نور الحق قادری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اس بل کی حمایت کی پارٹی کو ہدایت دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اور حکومتی بینچز کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیںبعد ازاں نور الحق قادری نے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس میں قبائلی علاقوں کی قومی اور صوبائی اسمبلی میں نشستوں میں اضافے کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔ نور الحق قادری نے بتایاکہ پیپلز پارٹی (ن )لیگ نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے، قومی اسمبلی کی نشستیں بارہ ہی رہیں گی۔نورالحق قادری نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے انتحابات سے قبل حلقہ بندیاں ہونگی۔انہوںنے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں چوبیس ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے حمایت کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…