ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گوگل ،کپڑوں کو کمپیوٹر میں تبدیل کرنے کافیصلہ

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے مصنوعی ریشے کو تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی مدد سے تیار کئے گئے کپڑے کمپیوٹر کا کام دیں گے۔ یہ اعلان گوگل نے اپنی سالانہ ڈیولپرز کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔ اس منصوبے کا نام ”پروجیکٹ جیکوارڈ“ رکھا گیا ہے۔ جیکاورڈ لوم وہ فرانسیسی جولاہا تھا جس نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدید اصلاحات متعارف کروائیں اور یہاں جدید دور کی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے استعمال کو ممکن بنایا۔ گوگل کا تیار کردہا کپڑا موبائل سکرین پر انسانی ٹچ کو محسوس کرنے کی مانند صلاحیت کا حامل ہوگا۔ اسے مخصوص انداز میں چھونے سے مخصوص احکامات دیئے جاسکیں گے۔ یہ ٹیبلٹ کمپیوٹرز اور سمارٹ فونز سے کنیکٹ بھی ہوسکے گا جس کی وجہ سے ٹیبلٹ کمپیوٹرز وغیرہ کو ہر وقت ہاتھ میں تھامے رہنے کی ضرورت نہ ہوگی۔ اس کپڑے کا ریشہ کنڈکٹیو اور درجنوں رنگوں میں دستیاب ہے جس کی وجہ سے یہ کپڑوں کی بنائی کے جدید طریقے سے ہم آہنگ ہے۔ اس ریشے سے کپڑا انہی کھڈیوں پر تیار کیا جاسکتا ہے جس پر عام ریشے سے کپڑا بنا جاتا ہے۔
اس مقصد کیلئے گوگل نے لیوی سٹراس سے پارٹنر شپ قائم کی ہے تاکہ ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جاسکے کہ محض جیکٹ کا ایک کف سوائپ کرنے سے کسی بھی شخص کو پیغام ارسال کیا جاسکے۔ دونوں کمپنیز کو امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں آئندہ برس تک دنیا کو خوشخبری سنا سکیں گے تاہم اس کپڑے کی ساخت کیا ہوگی اور قیمتاً کیسا ہوگا، اس بارے میں کمپنیز نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔ گوگل ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز اینڈ پروڈکٹ گروپ، گوگل کے اس منصوبے کا نام ہے جس کے تحت کمپنی نت نئے منصوبوں پر کام کرتی ہے اور جیکوارڈ پروجیکٹ بھی اسی منصوبے کے تحت متعارف کروایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…