ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا وہ شہر جہاں غربا کو سحری میں شتر مرغ کا گوشت پیش کیا جاتا ہے،مستحقین کو اس کے علاوہ کس جانور کا گوشت کھلانے کی تیاریاں  کی جارہی ہیں؟پڑھ کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 8  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کراچی میں ایک مسلم فلاحی تنظیم نےمستحقین کے لیے سحری کے وقت ان کی بہتر سے بہتر خدمت کرنے کی خاطر شتر مرغ کے گوشت سے بنائے گئے کھانے کا اہتمام کیا ہے۔جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ویلفیئر فاؤنڈیشن نامی اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس نےبتایا کہ اس بات کو پیش نظر رکھتے

ہوئے کہ پاکستان میں بہت غریب شہری عام دنوں میں گوشت کھانے سے کس قدر محروم رہتے ہیں، کئی باوسائل افراد نے ہماری مدد کی اور ہم نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پروگرام بنایا کہ مستحقین کو سحری کے وقت ایسا خاص کھانا کھلایا جائے، جو عام طور پر درمیانے طبقے کے پاکستانی شہری بھی نہیں کھاتے۔پہلے روزے پراس تنظیم کے رضاکاروں نے پیر کو رات گئے کئی دیگوں میں شتر مرغ کے گوشت اور چنے کا سالن پکایا، جو سحری کے وقت پانچ سو سے زائد غرباء کو روزہ رکھنے کے لیے کھانے میں پیش کیا گیا۔ظفر عباس نے بتایا کہ ان کی تنظیم رمضان کے اس اسلامی مہینے میں غریبوں کو سحری اور افطاری کے وقت کھانے میں شتر مرغ کے گوشت کے علاوہ ہرن کا گوشت پیش کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ محمد حسین نامی ایک ڈرائیور نے بتایا، ’’مجھے سحری میں شتر مرغ کا گوشت کھا کر بہت اچھا لگا۔ میں نے اپنی زندگی میں شتر مرغ کا گوشت پہلے کبھی نہیں کھایا تھا۔ کھانا مزیدار تھا میں نے اچھی طرح پیٹ بھر کر کھایا، جس کے بعد مجھے دن بھر روزے کے باوجود بھوک نہیں لگی۔واضح رہے یہ اپنی نوعیت کی پہلی سحری ہے جہاں شتر مرغ کا گوشت سحری میں پیش کیا جاتا ہے اس سے پہلے دیگر پکوان بھی غربا اور مساکین کیلئے تیار اور انہیں فراہم کئے جاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…