ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

سزایافتہ شخص کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا‘مریم نواز کو مسلم لیگ (ن)کا نائب صدر بنانے کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن)کا نائب صدر بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ نااہل نواز شریف کی نااہل صاحبزادی مریم نوازشریف کو(ن)لیگ کا مرکزی نائب صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو عدالتی فیصلوں کی توہین ہے۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ مریم نواز شریف کوسزامعطلی عارضی ریلیف ہے لیکن سزا برقرار ہے۔ اس صورتحال میں کوئی بھی سزا یافتہ شخص

کو پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کا عہدہ نہیں دیا جا سکتا۔(ن)لیگ کے اکابرین کے اس فیصلہ پر پاکستان میں سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے ہر فراد میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ نااہل مریم نوازشریف عدالت سے سزا یافتہ ہیں انہیں پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔ مریم نواز شریف کو ریفرنس کیس میں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے لیکن سزا ختم نہیں ہوئی۔قرارداد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نااہل مریم نواز کو (ن)لیگ کا مرکزی نائب صدر بنانے پر (ن)لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…