لاہور (آن لائن) کراچی میں اس وقت شدید گرمی ہے لیکن شہری پریشان نہ ہوں، محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے، ان دس دنوں میں کوئی ہیٹ ویوز نہیں ہوں گی۔صبح تو مطلع ابرآلود تھا لیکن اچانک سورج کی کرنوں نے زمین پر ایسی تپش بڑھائی کہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں، سونے پہ سہاگا مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ، جنہوں
شہریوں کا حال ہی برا کردیا لیکن شہری نہ گھبرائیں۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بھی سورج قہر نہیں ڈھائے گا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو یہ بھی خوشخبری سنائی کہ 10 مئی سے پاکستان میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا، بادل کراچی میں تو نہیں برسیں گے مگر خوشگوارموسم کے اثرات یہاں بھی نظرآئیں گے۔