منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف کے بیانیے میں کوئی تبدیل نہیں آئی،آج بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں،حکومت خود ہی چلی جائے ورنہ۔۔! ن لیگ نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے میں کوئی تبدیل نہیں آئی،نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں،حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اس سے پہلے کے عوام اٹھا کر باہر پھینکے حکومت خود ہی چلی جائے۔ ان خیالات مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف،پرویزر شید اور جاوید ہاشمی نے جاتی امراء آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف کے بیانیے میں کوئی تبدیل نہیں آئی،نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے

پر قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجود حکومت تباہی کی جانب جارہی ہے۔ سابق وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور اس سے پہلے کے عوام اٹھا کر باہر پھینکے حکومت خود ہی چلی جائے۔پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان کی عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے جبکہ حکومت بیمار قیدی سے خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اس لیے عوام قیدی کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اچھی طرح بھگت بھی رہے ہیں اور سمجھ آچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…