منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سیلاب  کا  خطرہ،پاکستان کے گیارہ اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دے دیاگیا، خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہائی الرٹ

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن) سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دیا جا رہاہے۔ فلڈ کمیشن نے واپڈا کے ریڈار ز سسٹم کو بحال کرنے اور محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق حفاظتی اقدامات کے بارے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ چیئر مین فیڈرل فلڈ کمیشن کے  سینٹ کے آئی وسائل کمیٹی کو بھی بریفینگ دیتے ہو ئے کہا تھا کہ زیادہ برف باری اور بارشوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مارچ میں کمیشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں اگلے چند ماہ میں متعلقہ اداروں کی تیاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات مون سون سے پہلے

ہر مہینے اور جولائی میں ہر ہفتے بارش کی پیشگوئی کریگی۔ خیبر پختونخوا کے11 اضلاع میں سیلاب کے خطرات موجود ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ابھی سے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ان11 اضلاع میں دریائے سوات اور دریائے کابل گزرتا ہے واپڈا نے رواں سال سپر فلڈ کی پیشگوئی کر کے خطرے کی گھنٹی بجاء دی ہے جس کے بعد فوجی حکام نے سیلاب سے قبل اقدامات کے لئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ واپڈا نے چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ رواں سال سپر فلڈ آئیگا۔ اس کے لئے ابھی سے تیاریاں کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…