جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (آج)اوول میں کھیلا جائیگا،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟کون کون میدان میں اترے گا؟ تفصیلات جاری

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ) اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ لندن کی فضاؤں پر سیاہ بادلوں کا راج ہے جس کے باعث میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کوسات وکٹوں سے شکست ہوئی۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ون ڈے میچ آج (بدھ) اوول کھیلا جائیگا، پہلا ون ڈے اوول میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے کھیلا جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لندن کا موسم سرد ہے، میچ کے دوران بارش کی مداخلت ہوسکتی ہے۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق ابھی تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا،پاکستان ٹیم 82میچز میں 31فتوحات حاصل کرپائی، 49میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی۔ 2مقابلے بے نتیجہ رہے۔انگلش سرزمین پر دونوں ٹیمیں 42بار مقابل ہوئیں،گرین شرٹس15میں کامیاب ہوئے،26میں میزبان ٹیم نے برتری ثابت کردی،ایک میچ بے نتیجہ رہا، دونوں ملکوں کے مابین آخری باہمی سیریز اگست، ستمبر 2016میں کھیلی گئی،انگلینڈ نے ابتدائی تینوں میچز جیتے۔پاکستان کو کارڈف میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں کامیابی حاصل ہوئی،دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی 2017کے سیمی فائنل میں ہوا،کارڈف میں ہی کھیلے جانے والے اس میچ میں گرین شرٹس نے 8وکٹ سے فتح پائی اور بعد ازاں بھارت کو بھی ہراکر ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…