ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اب بھی وقت ہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں،ملک و بچانے اورچلانے کیلئے کون سا کام ضروری ہے،محمود خان اچکزئی نے انتباہ کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے اورچلانے کا واحد راستہ جمہوریت ہے جب تک پارلیمنٹ کو سپریم نہیں بنا یاجاتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا لیڈر ایجاد نہیں ہوتے ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرے تو مسائل پیدا نہیں ہونگے آئین کی پاسداری سب پر ہونی چاہیے جب تک تمام ادارے اپنے حدود میں کا م نہیں کرینگے تو مسائل کبھی بھی حل نہیں ہونگے

اب بھی وقت ہے کہ ہوش کا ناخن لیا جائے اور ملک کو صحیح معنوں میں چلانے کیلئے جمہوری راستہ اختیار کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں تو پاکستان کو چلانے اور بچانے کا واحد راستہ جمہوریت ہے جب ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کو مضبوط کیا جائے تو پھر دیکھتے ہیں کہ ملک کیسا نہیں چلے گا اور جمہوریت کے بغیر جو بھی کوشش اور جدوجہد کی جائے گی وہ سب کے سب ناکام رہے گا اور جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ملک میں تمام اقوام اپنے اپنے سرزمین پر آباد ہیں اور جب تمام قوموں کو اپنے وسائل پر اختیار دیا جائے تو مستقبل میں کوئی مشکل نہیں رہے گا دنیا جہاں میں ملک کی حالات خراب ہوئے اور پھر بربادی کے بعد جن ممالک نے جمہوری راستے کا انتخاب کیا وہ آج دنیا کے بہترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں ہمارے ہاں بد قسمتی سے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہاں صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جارہی ہے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کی پاسداری ہر ایک پر لازم ہے چاہیے وہ وردی پوش ہو ملا ہو،فقیر ہو،پیر ہو یا سیاستدان ہو جب تک آئین کے دائرے میں رہ کر کوئی ادارہ کام نہیں کرے گا تو پھر وہاں پر مشکلات پیدا ہوجاتی ہے ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ لیڈر ایجاد کرنا چاہتے ہیں لیڈر ایجاد نہیں ہوتے بلکہ پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ طاقت سر چشمہ ہوگی اور پاکستان کی تمام داخلہ وخارجہ پالیساں قومی اسمبلی سے پاس ہونی چاہیے تب دیکھتا ہوں کہ ملکی حالات کیسے ٹھیک نہیں ہوسکتے

دنیا جہاں میں غلطیاں ہوتی ہیں مگر وہ غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں بد قسمتی سے ہم غلطیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے غلطیاں پر غلطیاں کرتے ہیں افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات وقت کی ضرورت ہے ماضی میں جو کچھ کیا اس پر ہمیں توبہ کرنی ہوگی پاکستان کا سب سے بہترا سٹریجیٹک پارٹنر افغانستان ہے افغانستان میں 30سال سے گڑ بڑ ہورہی ہے سویت یونین کے بعد مداخلت کی گئی جس کی وجہ سے آج بھی کہیں حالات بہتر نہیں ہے پاکستان افغانستان میں کردار ادا کرے تو 60فیصد مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ جب تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا اس وقت تک سی پیک سمیت کوئی بھی منصوبہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگا امن کی اشد ضرورت ہے اور خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے ہمسایہ تبدیل نہیں ہوتے ہمسایہ کے ساتھ برے تعلقات رکھنے کے بجائے اچھے تعلقات ہوجائے تو سب امن سے رہ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…