اسلام آباد (آن لائن ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کر لیا۔سابق صدر کو ہارش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 9مئی بروز جمعرات کو دن 10بجے اولڈ ہیڈ کو اٹرز میں پیش ہو نے کا سمن جا ری کر دیا ہے ، جعلی اکا ئونٹس کیس کے سب کیسز ہے اس میں ہائی کمپنی کو جو
ٹھیکے دیے گئے ہارش کمپنی کو ٹھیکے پر ملنے والی رشوت بھٹو ہاؤس لا ڑکانہ میں استعمال ہوئی، آصف زرداری کو رشوت کی رقوم کی منتقلی پر جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علا وہ پا نی فراہمی کا غیر قانو نی ٹھیکہ دینے پر بھی آصف زر داری کو طلب کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں سابق صدر کو 11مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر رمضان کی وجہ سے اب ان کو 9مئی کو طلب کیا گیا ہے ۔