منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

چڑیا کی تین نصیحتیں

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا، اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑ لیا،چڑیا نے اس سے کہا.. ” اے انسان ! تم نے کئی ہرن ‘ بکرے اور مرغ وغیرہ کھاہیں ان چیزوں کے مقابلے میں میری کیا حقیقت ہے، ذرا سا گوشت میرے جسم میں ہے اس سے تمہارا کیا بنے گا..؟ تمہارا تو پیٹ بھی نہیں بھرے گا لیکن اگر تم مجھے آزاد کردو تو میں تمہیں تین نصیحتیں کرونگی

جن پر عمل کرنا تمہارے لئے بہت مفیدہو گا ۔ ان میں سے ایک نصیحت تو میں ابھی کروں گی جبکہ دوسری اس وقت جب تم مجھے چھوڑ دو گے اور میں دیوار پر جا بیٹھوں گی اس کے بعد تیسری اور آخری نصیحت اس وقت کروں گی جب دیوار سے اڑکرسامنے درخت کی شاخ پر جا بیٹھونگی ،اس شخص کے دل میں تجسس پیدا ہوا کہ نہ جانے چڑیا کیا فائدہ مند نصیحتیں کرے اس نے چڑیا کی بات مانتے ہوئے اس سے پوچھا ” تم مجھے پہلی نصیحت کرو ‘ پھر میں تمہیں چھوڑ دونگا، چنانچہ چڑیا نے کہا ” میری پہلی نصیحت یہ ہے کہ” جو بات کبھی نہیں ہو سکتی اسکا یقین مت کرنا.. ”یہ سن کر اس آدمی نے چڑیا کو چھوڑ دیا اور وہ سامنے دیوار پر جا بیٹھی پھر بولی ” میری دوسری نصیحت یہ ہے کہ “جو بات ہو جائے اسکا غم نہ کرنا، اور پھر کہنے لگی ” اے بھلے مانس! تم نے مجھے چھوڑ کر بہت بڑی غلطی کی کیونکہ میرے پیٹ میں پاؤ بھر کا انتہائی نایاب پتھر ہے،. اگر تم مجھے ذبح کرتے اور میرے پیٹ سے اس موتی کو نکال لیتے تو اس کے فروخت کرنے سے تمہیں اس قدردولت حاصل ہوتی کہ تمہاری آنے والی کئی نسلوں کے لئے کافی ہوتی اور تم بہت بڑے رئیس ہو جاتے.. ”اس شخص نے جو یہ بات سنی تو لگا افسوس کرنے اور پچھتایا کہ اس چڑیا کو چھوڑ کراپنی زندگی کی بہت بڑی غلطی کی اگر اسے نہ چھوڑتا تو میری نسلیں سنور جاتیں، چڑیا نے اسے اس طرح سوچ میں پڑے دیکھا تو اڑ کر درخت کی شاخ پرجا بیٹھی اوربولی ” اے بھلے مانس! ابھی میں نے تمہیں پہلی نصیحت کی جسے تم بھول گئے کہ

“جو بات نہ ہوسکنے والی ھو اسکا ھر گز یقین نہ کرنا” لیکن تم نے میری اس بات کا اعتبار کرلیا کہ میں چھٹاک بھر وزن رکھنے والی چڑیا اپنے پیٹ میں پاؤ وزن کا موتی رکھتی ہوں کیا یہ ممکن ہے؟میں نے تمہیں دوسری نصیحت یہ کی تھی کہ ” جو بات ہو جا اسکا غم نہ کرنا”۔ مگر تم نے دوسری نصیحت کا بھی کوئی اثر نہ لیا اور غم و افسوس میں مبتلا ہو گئے کہ خواہ مخواہ مجھے جانے دیا،

تمہیں کوئی بھی نصیحت کرنا بالکل بیکار ہے تم نے میری پہلی دو نصیحتوں پر کب عمل کیا جو تیسری پر کرو گے تم نصیحت کے قابل نہیںم یہ کہتے ہو ئے چڑیا پھر سے اڑی اورہوا میں پرواز کر گئی وہ شخص وہیں کھڑا چڑیا کی باتوں پر غور و فکر کرتے ہوئےسوچوں میں کھو گیا۔ وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ھیں جنہیں کوئی نصیحت کرنے والا ہو، ہم اکثر خود کو عقلِ کل سمجھتے ہوئے اپنے

مخلص ساتھیوں اور بزرگوں کی نصیحتوں پر کان نہیں دھرتے اور اس میں نقصان ہمارا ہی ہوتا ہے، یہ نصیحتیں صرف کہنے کی باتیں نہیں ہوتیں کہ کسی نے کہہ لیا ‘ ہم نے سن لیابلکہ دانائی اور دوسروں کے تجربات سے حاصل ہونے والے انمول اثاثے ہیں.. جو یقیناً” ہمارے لئے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتے ھیں اگر ہم ان نصیحتوں پر عمل بھی کریں۔(حکایتِ رومی)

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…