منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف جیل قوانین کے مطابق شام اس وقت سرنڈر کر دیں، جیل حکام نے لیگی قیادت کو پیغام بھجوا دیا

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کارکن کسی افواہ پر کان نہ دھریں، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی رہائشگاہ سے روانہ ہونگے اور رات بار ہ بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے

لیگی رہنماؤں کو یہ پیغام پہنچایا تھا کہ نواز شریف جیل قوانین کے مطابق 7مئی شام 6 بجے سے پہلے سرنڈر کر دیں اورکوٹ لکھپت جیل پہنچ جائیں۔جیل میں انہیں نیا قیدی نمبر الاٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤ ں نے اس حوالے سے انتظامیہ کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے جسے انہوں نے جیل حکام تک پہنچا دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے نوازشریف کی جیل واپسی پروگرام میں تبدیلی کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ کارکن جیل انتظامیہ کی نوازشریف کو شام چھ بجے کے بعد قبول نہ کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔نوازشریف طے کر دہ پروگرام کے تحت جاتی امرا ء سے کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوں گے۔لیگی کارکنان شام سات بجے شنگھائی چوک پر اکٹھے ہوں گے۔ نوازشریف کی دوبارہ گرفتاری پر کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو (ن) لیگ کا موقف دیدیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی ایشوز پر پروگرام موخر کرنے کی اپیل کی جسے ہم نے مسترد کر دیاہے۔ نوازشریف رات بارہ بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں سرنڈر کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…