اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کا وقت ختم، کاؤنٹ ڈاؤن شروع،حکومت کون گرائے گا؟ ن لیگ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خواجہ آصف نے کہاکہ اس وقت پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے سونامی کو ہم روکیں گے،یہی مہنگائی ان کی حکومت کو گرائے گی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی گرائے گی،

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی کو ہم روکیں گے، خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے بہترین فورم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا فورم دستیاب ہونے تک یہ احتجاج جاری رہے گا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اب حالت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے سبز باغ دکھائے تھے،ان کے سارے دعوے غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ نااہل ہیں، اتنے نااہل لوگ پاکستان کی تاریخ میں کبھی برسر اقتدار نہیں آئے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کے بلوں نے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے،9 ماہ گزر گئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی بات کرو تو پچھلی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کی سلامتی کے لیت خطرہ بن چکی ہیں،ہماری خود مختاری داو پر لگ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا دفاعی بجٹ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے،موجودہ حکومت نااہل ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود تو اے ٹی ایم کے ذریعے اپنا خطرے چلا رہے ہیں لیکن غریب عوام کے پاس کوئی اے ٹی ایم نہیں،ایسے حالات میں غریب عوام کیا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…