اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نامزد کرنے پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے معاملے پر اب نون لیگ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے میں پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اگر مسلم لیگ نون کو رانا تنویر کا فیصلہ کرنا ہی تھا تو پہلے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔بلاول بھٹو
نے کہا کہ روایت کے مطابق چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہونا چاہیے اور اسی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیا تھا۔یاد رہےکہ چار روز قبل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی رہنما مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ان فیصلوں پر اعتماد میں لے چکے ہیں جبکہ شہباز شریف بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے،