منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شادی سیکنڈل میں ڈرامائی پیشرفت، ایک خاتون سمیت 8چینی لڑکے گرفتار، پاکستانی لڑکیوں کو کیسے اپنے جال میں پھنساتے تھے؟ہوشربا انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے مزید 8 چینی لڑکے گرفتار کر لیے، شادی سیکنڈل میں ملوث اب تک دس چینی لڑکوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل میو کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں واقع ڈیوائن ہومز اور ائیر پورٹ روڈ سے مزید 8 چینی لڑکوں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان پاکستانی میرج بیور اور ایجنٹس سے مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر تے تھے۔ شادی کے بعد ان لڑکیوں سے غیر قانونی کام  کروایا جاتا تھا، اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ لڑکیوں کے اعضا بھی نکالے گئے۔ ایف آئی اے اس سکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چینی لڑکوں کو گرفتار کر چکی ہے۔اس سے قبل منڈی بہاؤالدین میں لڑکی سے شادی کرنیوالے چینی لڑکے کی سفری دستاویزات تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ چینی لڑکوں کی جانب سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دکھا کر مسلمان لڑکیوں سے شادیوں کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے معاملے کے قانونی پہلوؤں کو دیکھ رہے ہیں۔ تما م گرفتار چینی باشندوں کو نا معلو م مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ تفتیش کے بعد مزید گرفتاری بھی توقع کی جا رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…