جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے پاکستان کے فخر زمان اور امام الحق کا طویل پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا، نیا عالمی ریکارڈ قائم

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

ڈبلن(این این آئی) ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ کا پاکستان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، اوپننگ بلے باز جان کیمبل اور شائے ہوپ نے پہلی وکٹ پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز کی شراکت قائم کی جو ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔

جان کیمبل 179 اور شائے ہوپ 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے جولائی 2018 میں زمبابوے کے خلاف 304 رنز کی پارٹنرشپ بناتے ہوئے سینتھ جے سوریا اور اوپل تھرنگا کا ریکارڈ توڑا تھا۔یاد رہے کہ سری لنکن اوپنرز نے جولائی 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 286 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…