پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کی سیکیورٹی سخت کردی، تین افسران ٹیم کے ساتھ جائینگے

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

کولمبو /لندن(این این آئی)انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے وزارت سیکیورٹی ڈویڑن (ایم ایس ڈی) کے 3 افسران سری لنکا کے ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔خیال رہے کہ 22 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا تھا جس کے بعد سری لنکا نے اپنی ٹیم کے لیے اضافی سیکیورٹی کا اقدام کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل

ہارن فرننڈو کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ نے اضافی سیکیورٹی کی خصوصی درخواست کی تھی اور ہم نے ایم ایس ڈی کے بہترین افسران کو چنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی نے پہلے ہی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور یہ افسران ان کے ساتھ کام کریں گے، آئی سی سی نے کہا کہ انہیں سری لنکن کرکٹ کی درخواست منظور کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ یہ وقت نہیں کہ غیر ضروری خطرات کا سامنا کیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی کرکٹ کی جانب سے ایسا اقدام سامنے نہیں آیا اور سری لنکن کرکٹ نے ہمیشہ ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کی جانب سے ملنے والی سیکیورٹی پر انحصار کیا ۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والے حملے سے، جس میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے، قومی ٹیم کی عالمی کپ کی تیاریوں پر اثر پڑا ۔حملے کے پیش نظر گزشتہ ہفتوں میں ان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ منسوخ کردیا گیا تھا۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے تیاریوں کا دوبارہ آغاز چند روز قبل ہوا جبکہ 7 مئی کو وہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی اور یکم جون کو ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…